جو بھی ترمیم ہوگی ملازمین کو اعتماد میں لیں گے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی
کوئٹہ (یو این اے) اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی نے احتجاج کرنے والے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت سے پہلے آپ لوگ گھبرا جاتے ہیں کچھ نہیں ہوگا جو بھی ترمیم ہوگی آپ کو اعتماد میں لیں گے جس پر احتجاج کرنے والے ملازمین نے کہا کہ ترمیم سے متعلق لیٹر ہمیں دکھانے میں کا قباحت ہے جس پر اسپیکر جان جمالی نے کہا کہ لیٹر جب گورنر سے سائن ہوکر آئے گا تو کمیٹی میں معاملہ لیکر جائینگے انہوں نے کہا کہ گورنر کا سائن ہوگیا تب تو قانون بن جا ئے گااحتجاجی ملازمین نے اسپیکر سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تب کمیٹی میں لے جانے کا کیا فائدہ ہے اسمبلی کے احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ جب تک لیٹر نہیں دکھا جائے گا اجلاس نہیں چلنے دینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسمبلی کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا ہے بلوچستان اسمبلی کے آفیسران سے متعلق رول سروس میں ترمیم کی جارہی ہے صدر بلوچستان اسمبلی یونین ظفر رند نے ا سپیکرسے مکالمہ کرتے ہوئے کیا ۔


