خواتین کو استعمال کرنے والوں نے ہمیشہ قبائلی نعروں پر لوگوں کو گمراہ کیا، ضیا لانگو
کوئٹہ (آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے تربت میں خاتون کی جانب سے خودکش حملہ پر گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ خواتین کے سماجی استحصال پر ہر فورم پر آواز اٹھانے کا مشاہدہ کیا ہیں، اور ہم نے اپنی ماں اور بہنوں کے قانونی اور آئینی حقوق کے لیے ان کے ساتھ مکمل طور پر متفق اور کھڑے ہیں اس طرح کے واقعات ہمارے دین، مذہب،اور قبائلی روایات پر سوالات اٹھا رہے ہیں جس کی قطعاً کوئی بھی گنجائش نہیں اس طرح کے واقعات ہمارے معاشرے کی خواتین کوتباہی کی جانب گامزن کرنے کی ناکام کوشش ہیں لیکن تربت واقعے کے آقاﺅں نے انسانیت کی تمام حدود کو پار کیا ہے اور بلوچی اور بلوچستان کے روایات ،عزت و عظمت کو پامال کیا ہےوزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ نے کہا کہ خواتین کی رعونت کا اس گروہ کے ذریعے استحصال کیا گیاہے، اور یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے قبائلی نعروں پر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیا کا کہنا تھا کہ غیر مہذب اور دشمنوں کی ایما پر پر کام کرنے والے خواتین کا استحصال نہ کریں اور یہ ہمارے بلوچستان اور ہم سب کیلئے بہت بڑا المیہ ہے انہوں نے کہا کہ جب خواتین دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاتا ہے تو روایتی مسائل اٹھا جاتے ہیں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ہاں اب روایات کا بھی ایسا ہی سوال ہے، خودکشی کرنے والی خاتون کے جسم کے اعضا بکھر گئے، روایت کہاں ہے؟ ثقافت کہاں ہے؟


