چین میں ڈریگن کشتی میلہ، 10 کروڑ مقامی سیاحوں کے دورے
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں 3 روزہ ڈریگن کشتی میلے کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 10 کروڑ 60 لاکھ مقامی سیاحوں نے سفر کیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 32.3 فیصد زائد ہے۔ وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق جمعرات سے ہفتہ تک جاری رہنے والی تعطیلات کے دوران سیاحت سے ہونے والی آمدن 37.31 ارب یوآن (تقریبا 5.2 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 44.5 فیصد زائد ہے۔
Load/Hide Comments


