مون سون بارش کے خطرات، خضدار میں دفعہ 144 نافذ

خضدار (انتخاب نیوز) مون سون کی بارشوں کے خطرات، ضلع خضدار میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ لہٰذا عوام کو تاکید کی جاتی ہے کہ سیاحتی مقامات، ڈیمز، تالاب، ندی نالوں ودیگر پوائنٹس پر جانے سے اجتناب کریں۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے نے ایک ہفتے تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ضلعی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں