اوستہ محمد میں بلدیہ عملے کی ہڑتال، ہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، عوام پریشان
اوستہ محمد (آن لائن) میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے عملہ تنخواہوں کی عدم فراہمی پر کام چھوڑ ہڑتال شہر، گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، عوام پریشان۔ میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یونین اوستہ محمد کے کا مریڈ صدر عبدالخالق بنگلزئی، جنرل سیکرٹری ممتاز علی کلاچی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ و کام چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یونین اوستہ محمد کے صدر کامریڈ عبدالخالق بنگلزئی، جنرل سیکرٹری ممتاز علی کلاچی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آخر کب تک عید میں دو دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے آج ہم لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی ملازم کام نہیں کرے گا جب تک تنخواہ ادا نہیں ہو گا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گی اس موقع پر صوبائی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔


