بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد، پی سی بی کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی

کوئٹہ (یو این اے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین کے لیے الیکشنز گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہونے تھے، نجم سیٹھی اور مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہونے کے بعد پیٹرن انچیف نے دو نمائندوں کو انتخابات کے لیے منتخب کیا تھا۔ وزیراعظم پاکستان نے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کا نام چیئرمین کے لئے دیا تھا، قائم مقام چیئرمین پی سی بی شہزاد رانا نے 27 جون کو الیکشنز کروانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں