بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل ہونے والے5ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان نے بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل ہونےوالے 5 ایڈیشنل ججز جسٹس اقبال احمدکاسی،جسٹس شوکت علی رخشانی ،جسٹس گل حسن ترین،جسٹس محمد عامر نواز رانا اورجسٹس سردار احمد حلیمی حلف لیااس موقع پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمدہاشم خان کاکڑ سمیت دیگرججز اور وکلاءکی بڑی تعداد موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں