بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی صوبائی وزرا سے ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بی پی ایل اے کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری میر عارف جان محمد حسنی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو سابق وزیر تعلیم سردار یار محمد رند رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے سے میر عارف جان محمد حسنی کے دفتر میں مفصل ملاقات۔ وفد نے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری، تعلیم دوست محسن اساتذہ رکن اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی ودیگر معزز اراکین اسمبلی کا کالجز اور کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے مخلصانہ کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پروفیسرز برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر تعلیم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں