کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ٹارگٹڈ حملے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک کانسٹیبل پر فائرنگ کردی جو عید کے لیے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں