کوئٹہ پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرکے اغوا کار سمیت 4 ملزمان پکڑ لیے

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس لڑکی کو بازیاب کراکر اغواءکار سمیت مختلف کاروائیوں میں 4ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کیچی بیگ نے کاروائی کرتے ہوئے مغوی خاتون مسماة(م)کو بازیاب کراکر اغواءکار سمیع اللہ کو گرفتار کرلیا دوسری کاروائی میں ایس ایچ او ائیر پورٹ ملک آصف نے دیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے علی اصغر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس ایک اور کاروائی میں مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اسکے علاوہ نوحصار پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا اور پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں