تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈسٹوریج کی پالیسی لا رئے ہیں ،مصدق ملک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے تیل کے اپنے کنوؤں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ہی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کےلیے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لارہے ہیں۔ اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے مستقبل میں پیٹرول کی قلت کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی سے حکومت کی ڈالرز کی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا۔ملک میں سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے اوپر سے انا کا بھوت اترے گا اور ان میں متانت آئے گی تو سیاسی حالات بہتر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں