سعودی عرب اور چین کی بھی قرض ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: پیرس کلب کے بعد سعودی ارب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی ارب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ قرض کی ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں مؤخر سمجھ کر بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں