کوئٹہ میں سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کا گروہ گرفتار کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سی آئی اے پولیس کوئٹہ کی کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چوروں کا ایک گروہ گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے سات چوری کی موٹر سائیکل برآمد کرلیں۔ گروہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھا۔ سی آئی اے کوئٹہ نے چار ملزمان کو گرفتار کیا جن میںتین چور اور ایک خریدار شامل ہے۔ ملزمان میں حکمت اللہ ولد زین الحق قوم نورزئی سکنہ شالدرہ کوئٹہ، حکمت اللہ ولد عبد اللہ قوم ہوتک سکنہ شالدرہ کوئٹہ، وکیل احمد ولد ولی محمد قوم ہوتک سکنہ شالدرہ،دنیا محمد عرف اسپن ولد حاجی صالح محمد قوم خلجی سکنہ خیزی چوک( خریدار) شامل ہے۔ ملزمان سے تھانہ کینٹ تھا نہ بجلی روڈ تھانہ جناح ٹاﺅن کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ملزمان مزید تفتیش کے لئے تھانہ کینٹ کے حوالے کردیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں