کو ہلو میں اتائی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث چار سالہ بچہ جاں بحق، ڈاکٹر گرفتار
کوئٹہ : کو ہلو میں اتائی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث چار سالہ بچہ جاں بحق ،والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اتائی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔ سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو کوہلو ڈاکٹر اسد زرکون کے مطابق کو ہلو میں اتائی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث غلط انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او سٹی ذکاءاللہ گجر کے مطابق والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اتائی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔سماجی رہنماءایڈوکیٹ خلیل مری نے کہا کہ شہر میں درجن بھر غیر رجسٹرڈ نجی کلینکس قائم ہیں جہاں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کا دورہ کر تے ہوئے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کردی ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں قائم تمام نجی کلینکس میں کام کرنے والے عملے کے کوائف کا جائزہ لیا جائے۔


