کچن کا خرچ 50 ہزار سے زائد ہے، چیئرمین سینیٹ ایک نہیں 10 جہاز لے گا، صادق سنجرانی

کوئٹہ (یو این اے) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ جہاز خرید رہا ہے میں کہتا ہوں جس دن قابل ہوا اور پہلے اپنے غریب قوم کے مسئلوں کو حل کیا تو چیئرمین سینیٹ ایک نہیں 10 جہاز لے گا اور ضرور لے بل پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ہم ہر چیز کو سیاسی بنا دیتے ہیں، میڈیا کی ہائپ پر ارکان اسمبلی بیک فٹ پر چلے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار صادق سنجرانی نے نجی ٹی وی کو اینٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ کسی چیز میں ایک روپے کا اضافہ نہ کیا ہے، نہ ہماری خواہش ہے۔ جو موجودہ (مراعات) ہیں وہی ہیں۔ الگ کرنے کے لیے ایکٹ لائے میںچیزیں چھپاتا نہیں سامنے لاتا ہوں تاکہ قوم کو پتا چلے یہ موجود ہیںانھوں نے کہا کہ آپ اپنے نمائندوں کو اچھی مراعات دیں تاکہ وہ اچھا کام کرسکیں۔ ایسے ارکان بھی ہیں جو سینیٹ کی تنخواہ پر گزارہ کرتے ہیںصادق سنجرانی نے مزید کہا کہ 1975 میں کچن کا خرچ چھ ہزار روپے تھا، اس کو پچاس ہزار کر دیا ہے۔ آج کل پچاس ہزار کیا ہے؟ وہ بھی میں نے استعمال کیا ہے نہ کروں گا۔ اپنی جیب سے کر رہا ہوںوہ کہتے ہیں کہ اگر میں نے ایسا کچھ کیا ہے تو آڈٹ کیا جائے میں چیئرمین سینیٹ کا( عہدہ) چھوڑ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں