ڈیرہ مراد جمالی، پٹ فیڈر کینال میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب گئے، 2 جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی میں عید کے دوسرے دن کا لطف اٹھانے کے لیے پٹ فیڈر کینال میں نہانے کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے ۔مقامی افراد نے دوبچوں کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرڈیرہ مراد جمالی کے عقب سے گزرنے والی نہر پٹ فیڈر کینال میں عید کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے آنے والے ایک ہی خاندان کے تین بچے پانی میں ڈوب گئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹہ تلاش کرنے کے بعد نکال لیا۔ ڈوبنے والوں میں 8سالہ احسان علی اور 9سالا ابوبکر جا ں بحق ہوگئے جبکہ 7سالا عباس علی کو بیہوشی میں نکال کر فوری سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں