جھالاوان عوامی پینل نے پہیہ جام ہڑتال کی کال موخر کرنے کا اعلان کر دیا
خضدار(بیورورپورٹ)جھالاوان عوامی پینل نے کل یعنی 3 جولائی کی پہیہ جام ہڑتال کو موخر کرنے کا اعلان کر دیا ،جھالاوان عوامی پینل کے سٹی آرگنائزر سردارزادہ میر شہزاد غلامانی، ڈپٹی آرگنائزر رئس صادق گزگی، سیکٹریری ظفرتاج میروانی، میر سعداللہ گنگو ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت کی ثالثین و قبائلی عماہدین کی درخواست پر جھالاوان عوامی پینل نے کل یعنی 3 جولائی کو ہونے والی پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کر دیاہےجھالاوان عوامی پینل کے سٹی آرگنائزرکا پرہجوم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہا قبائلی وسیاسی عمائدین کی کہنے پر کل کے پہہ جام ہڑتال کو موخرکیا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


