جیکب آباد، پولیس موبائل پر فائرنگ،2 اہلکار زخمی
جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھل میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اہلکار موبائل پر سوار جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ سے اہلکار عبدالستار اور ظفر علی زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہتخریب کاری ایکٹ کے تحت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments


