پاکستان نے دورہ انگلینڈ کیلئے 29رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

(انتخاب نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورہ کیلئے پاکستانی ٹیم کے 29رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، کورونا وائرس کے بعد دنیابھر میں کھیلوں کا سلسلہ رک گیا تھا۔ دنیا بھر میں کھیلوں کے سلسلے کو واپس بحال کرنے کا اغاز کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے دورہ انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور سیریز کیلئے اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 29رکنی اسکواڈ میں انڈر 19کرکٹ ٹیم کے بلے باز حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان یہ سیریز انگلینڈ میں اگست اور ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے سیریز کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ سیرسز تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق دورہ کیلئے پرامید ہیں ان کا کہناتھا کہ ٹیم نے ایک ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس سے انگلینڈ میں طویل اور محدود دنوں طرز کی کرکٹ میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیمیں دورے کے لیے ریزرور کھلاڈیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کر رہی ہیں۔ انٹنریشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈ لائنز کے مطابق دوران میش کسی کھلاڑی میں اگر کورونا وائر وس کی تشخیص ہو جاتی ہے تو اس کے بدلے ریزرو کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔دورہ انگلینڈ کیلئے باسٹر بالر حمد عامر حسن علی اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ حسن علی کمر کی انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر رکھے گئے ہیں جبکہ محمد عامر اپنے دوسرے بیٹے کی ولادت کی مصروفیات کے باعث حسہ نہیں لے رہے ہیں جبکہ حارث سہیل کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ شرکت سے انکار کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں باسٹر بولر سہیل خان کی واپسی ہوئی ہے انہوں نے آخری میچ 2016میں کھیلا تھا، ریزرو کھلاڑیوں میں سلیکٹرز نے محمد نواز موسی خان اور عمران بٹ کو سلیکڈ کیا گیا ہے۔ ان چار کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر بیک اپ کے طور رکھا گیا ہے، کسی بھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد یہ کھلاڑی ان کا جگہ لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں