کوئٹہ میں غیر معیاری تیل و گھی کی سرعام فروخت جاری، خطرناک امراض پھیلنے لگے
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت میں غیر معیاری تیل و گھی کی سرعام فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا،خطرناک امراض پھیلنے لگے،فوڈ کنٹرول اتھارٹی نوٹس لے عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سرعام غیر معیاری تیل و گھی تھوک کی سطح پر فروخت کیا جارہا ہے جسکا استعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیاور اسکے استعمال سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ذمہ دار ذرائع کے مطابق شہر کی تھوک مارکیٹوں میں سرعام غیر معیاری تیل و گھی فروخت کیا جارہا ہے اور یہ تیل و گھی بوتلوں کے بجائے کنستروں میں فروخت ہورہا ہے ذرائع نے بتایا کہ شہر کے اکثرہوٹلز فوڈ پوائنٹس،سموسہ پکوڑاشاپس مالکان،پکوان ہائوسز کھانے پکانے میں یہی غیر معیاری تیل و گھی استعمال کرتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے ابھی ماہ صیام میں سموسوں پکوڑوں کی دکانون میں رش بڑھ جاتا ہے لیکن دکاندار ایک ہی تیل بار ہا استعمال کرتے ہیں جو کے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بنتا ہے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ غیر معیاری تیل و گھی ا نسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیجس میں کیمیائی اجزا زائد مقدار میں موجود ہوتیہیں جو انسانی جسم میں داخل ہونے پر مختلف اقسام کے کینسرو دل کے امراض کا سبب بن سکتے ہیں عوام بھی غیر معیاری تیل و گھی کے استعمال سے اجتناب کریں دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں نیفوڈ کنٹرول اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ شہر میں غیرمعیاری تیل و گھی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے اورہوٹلز فوڈ پوائنٹس،سموسہ پکوڑاشاپس مالکان،پکوان ہائوسزسے کھانے کے سیمپلز لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائیاور غیر معیاری تیل و گھی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔


