سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

سوات (صباح نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ سوات اور گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں