سانحہ دہانہ سر، منصوبہ بندی کے تحت پشتون بیلٹ میں تخریب کاری کو پھیلایا جارہا ہے، اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں ضلع شیرانی کے علاقے دہانہ سر پولیس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونوں میں تخریب کاری کے واقعات سے متعلق پائے جانیوالے شکوک و شبہات بڑے تیزی سے یقین میں بدل رہے ہیں حالات اظہار محرومی سے بڑھ کراظہار بیگانگی کی جانب گامزن ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ریاستی مشینری حکمران اشرافیہ پر عائد ہوگی سانحہ لال کٹائی سانحہ مانگی ڈیم سانحہ قلعہ سیف اللہ سانحہ کھوسٹ کے تانے بانے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں جب تک ریاستی صفوں میں موجود انتہا پسندی، تخریب کاری کے حامی مائنڈ سیٹ کو ٹھکانے نہیں لگایا جاتا اس طرح کے واقعات سے متعلق عوام کی جانب سے ردعمل فطری ہوگا پولیس لیویز اور دیگر سول فورس کو نشانہ بناکر مخصوص ذہنیت کے حامل قوتیں ڈر خوف غالب کرتے ہیں لیکن سیاسی جماعتیں سول سوسائٹی ان حربوں اور ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے سانحہ دہانہ سر کے خلاف آل پارٹیز کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مطالبات منظور کئے جائیں دکھ درد اور کرب کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین ضلع شیرانی اور ژوب کے عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی مذمتی بیان میں سانحہ دہانہ سر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ منصوبہ بندی کے تحت پشتون بیلٹ میں انتہاپسندی اور تخریب کاری کو پھیلایا جارہاہے کھوسٹ شاہرگ مانگی ڈیم لال کٹائی قلعہ سیف اللہ جیسے واقعات میں ملوث قوتوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج سانحہ دہانہ سر رونما نہ ہوتا پولیس فورس کو نشانہ بناکر خوف پھیلانا اور عوام کو ڈر خوف کے سائے تلے رکھنا آزمودہ حربے ہیں صوبہ پشتونخوا میں بھی یہی طریقہ وارادت آزمایا جارہاہے جس سے سینکڑوں پولیس لیویز کے جوان جان کی بازی ہارچکے بیان میں کہا گیا کہ جب تک تخریب کاری سے متعلق ریاستی سطح پر گڈ اور بیڈ کا تصور ختم نہیں کیا جاتا ریاستی سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کرنیوالے مائنڈ سیٹ کا خاتمہ نہیں کیاجاتا ان جیسے اندوہناک واقعات کا مستقبل میں بھی رونما ہونے کی قوی امکانات موجود رہینگے بیان میں سانحہ دہانہ سر سے متعلق آل پارٹیز کے زیر اہتمام پرامن دھرنے اور احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور ہرتعاون کایقین دلایا گیا، سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے پولیس فورس کے لواحقین کے ساتھ دکھ درد کرب کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں