ہنزہ ،سیاحوں کی وین کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی

ہنزہ(صباح نیوز)ہنزہ کے علاقے ناصرآباد میں وین کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا ایک اور زخمی ہسپتا ل میں دم توڑگیا،حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت7افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب دونگداس میں سیاحوں کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے میں 2 افراد جاں بحق،2زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں