محکمہ آبپاشی نصیر آباد میں بھل صفائی کے نام پر 70 کروڑ روپے خورد برد کرنیکا انکشاف
نصیرا ٓباد (آن لائن) سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق خان عمرانی نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی میں بھل صفائی کے نام پر فیول کی مد میں 70 کروڑ کی خطیر رقم نکال کر خرد برد کی گئی ہے اسکے ساتھ 62 کروڑ روپے کے ٹینڈر کرکے اسہی ایریا کا ٹھیکہ دیا گیا تھا ایک ہی کام کے لیے 32 کروڑ روپے کی کرپشن سرعام ہوئی ہے جس میں محکمہ خزانہ نصیرآباد بھی ڈھائی پرسنٹ کا حصہ دار ہے ،جسکی تصدیق اور تحقیقات اس چیک سے کی جاسکتی ہے جو نیشنل بینک ڈیرہ مراد جمالی کے ریکارڑ میں موجود ہے اسی طرح محکمہ ایریگیشن میں غیر قانونی طور پر 6سو افراد کی تعیناتی کے احکامات دیے گئے ۔
Load/Hide Comments


