ہرنائی میں بے امنی، بھتہ گیری کیخلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی، عوامی تحریک کا اعلان
کوئٹہ (آئی این پی) 26جون کو ہرنائی کوئٹہ شاہراہ زیارت کے علاقے مانگی میں ہرنائی سے کوئلہ لے جانے ٹرکوں کو جلانے اور تین افراد اغوا کرنے ضلع میں دہشت گردی ،بھتہ خوری کے خلاف عوامی تحریک کا احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کردیا ۔ ہرنائی کے تمام سیاسی جماعتوں ، سماجی شخصیات ، قبائلی معتبرین ، مختلف تنظیموں ، انجمن تاجران ، وکلاءبرادری ، زمیندار ایکشن کمیٹی ، کول مائن اونرز ایسوسی ایشن ، ٹرک اونترز ایسوسی ایشن ، سوسائٹی پر مشتمل تحریک ( عوامی تحریک ) کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ گزشتہ روز عوامی تحریک کے نمائندودں احمد جان و دیگر نے مونسپل کمیٹی میں پرہجوم پریس کانفرنس میں احتجاجی تحریک کااعلان کیا اور کہا کہ جلائے گئے ٹرکوں کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی ،مغوی افراد کی بازیابی مکمل امن وامان کے قیام تک کوئلہ کی لوڈنگ سپلائی بند کریں گے ، آج چار جولائی کو شام کو ہرنائی میں احتجاجی ریلی و جلسہ ہوگا ، سات جولائی کو صبح نو بجے شاہرگ میں احتجاجی ریلی و جلسہ ہوگا جبکہ 8جولائی کو ضلع ہرنائی میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی اور نو جولائی کو کہہ جام ہڑتال اور آئندہ لائحہ عمل کےلئے تحریک کااجلاس ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ضلع ہرنائی کے عوام کی جان ومال و کاروبار کو تحفظ فراہم کرے ضلع ہرنائی میں دہشت گردی بھتہ خوری ٹرکوں، کوئلہ کانوں کو جلانے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، 26جون کو دن دیہاڑے مین شاہراہ پر کوئلہ سے لوڈ ٹرکوں کو اسلحہ کے زور روک ڈرائیوروں کو تشدد کانشانہ بناکر ایک درجن سے زائد ٹرکوں کو جلایا ، جلائے گئے ٹرکوں کے مالکان کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے ، ٹرکوں کو جلانے کے ساتھ تین افراد کو اغوا بھی کیاگیا انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان ضلع ہرنائی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال حال کا نوٹس لے ۔


