قرآن پاک کی بے حرمتی، صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر کوئٹہ پریس کلب کے باہر سویڈن کا پرچم نذر آتش

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر بابو رمضان لانگو، میر محمد ایوب لانگو، حمزہ نازش لانگو، وڈیرہ شہزاد لانگو، ملک فرید لانگو، ملک بہرام خان لانگو، حاجی منیر لانگو، سمیت دیگر نے میر خالد خان لانگو اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی ہدایت سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا سویڈن میں ایک ملعون نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے جس نے عالم اسلام کی غیرت کو للکارا ہے اور قرآن پاک کے تقدس کو پامال کیا ہے مسلمان قرآن کے تقدس کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گئے وفاقی حکومت جمعہ کو یوم تقدس قرآن پاک منانے کے اعلان کیا ہے جو قابلے تحسین اقدام ہے ہماری عالم اسلام سے اپیل ہے کہ سویڈن سمیت تمام ممالک کا بائی کاٹ کیا جائے جو ہمارے مقدس قرآن پاک اور سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کی شان میں گسناخی کرتے ہیں ہم یہود و نصارا کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ دین اسلام کے خلاف اپنی سازشیں بند کردے کیونکہ مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں کرتا مظاہرین سویڈن کا جھنڈا جلا کر پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں