بلوچستان میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات، 35 اضلاع میں 3 یوم کیلئے دفعہ 144 نافذ
کوئٹہ (آن لائن) محکمہ داخلہ اور قبائلی امور حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع میں چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی نشستوں پر انتخابات کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ھے 35 اضلاع میں سے ماسوائے کوئٹہ ضلع کے علاوہ باقی 34 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو تحریر طور پر احکامات جاری کردئیے گئے ہیں دفعہ 144 کے نفاذ کا بنیادی مقصد ھے علاقوں میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا اور پر امن ماحول میں ڈسٹرکٹ چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے چناو کرنا ہے تین دونوں کے لیے دفعہ144 کا نفاذ عوام و منتخب چینرمینز کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے تاکہ الیکشن کا عمل پرامن ماحول میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لاگو نہیں ھوگا۔اس لئے دیگر لوگ حکومت کے اس اقدام کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ جس مقصد کے لیے یہ دفعہ نافذ کیا گیا ہے اس سے استفادہ حاصل کیا جاسکے۔اس لیے کوئی بھی شخص اسلحہ کی نمائش و لہرانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


