چینی کی افغانستان اور روس اسمگلنگ میں ملوث گروہ سرگرم، پاکستان میں بحران سنگین ہونیکا خدشہ
حب (نمائندہ انتخاب) چینی کی افغانستان اور روس اسمگلنگ میں ملوث گرہ سرگرم روزانہ کروڑوں ٹن چینی بلوچستان کے راستے سے افغان باڈر سے افغانستان اور پھر روس اسمگل ہونے کا انکشاف ملک میں چینی کا بحران پھر سے سنگین ہونے کا خدشہ کوئٹہ میں چینی ناپید ہو نے کے سبب پنجاب کے مختلف علاقوں جبکہ سندھ کے علاقوں گھوٹکی ،نواب شاہ ،سکھر سے چینی منگوائی جارہی ہے کراچی سے مال بردار کوچز کے ذریعے چینی کوئٹہ مستونگ اور مکران تک پہنچائی جانے لگی اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ پھر ملک سے پڑوسی ملک چینی کی اسمگلنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جسکی وجہ سے ملک میں ایک بار پھر چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ اسمگلنگ کیلئے کوئٹہ میں چینی کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے چینی منگوائی جارہی ہے جبکہ کراچی سے مال بردار کوچز کے ذریعے چینی مستونگ اور کوئٹہ مکران پہنچانے کے بعد ٹرکوں ٹرالرز اور گیس باﺅزرز کے ذریعے افغان بارڈر ز ایریا شیخ واصل ،گلنگور،پنجپائی اور نوشکی کے راستے پہلے افغانستان بعدازاں چینی روس اسمگل کی جاتی ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ اس دھندے میں ملوث گروہ مبینہ طور پر جعلی سرکاری دستاویزات بناکر بلوچستان کے مختلف شہروں اور قصبوں تک چینی پہنچانے کیلئے استعمال کررہاہے۔


