زائد اثاثہ جات کیس ،سندھ ہائی کورٹ میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت سماعت کے لئے منظور کر لی۔آغا سراج درانی کے وکیل جعفر رضا ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی ایک سال 8ماہ جیل میں گزار چکے ہیں، اتنی مدت جیل میں گزارنے پر ملزم ضمانت کا مستحق ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواستِ ضمانت پر سماعت 20جولائی کو ہو گی۔ عدالت نے نیب کو تفتیشی افسر کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جیل میں ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں