خیبر، شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، میجرجاں بحق

خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر کے علاقے شکاس میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران عسکریت پسندوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے میجر میاں عبداللّٰہ جاں بحق ہو گئے۔فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 5 اور 6 جولائی کی درمیانی شب کیا گیا۔شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میجر میاں عبداللّٰہ شاہ جاں بحق ہو گئے۔33 سالہ میجر میاں عبداللّٰہ شاہ کا تعلق کوہاٹ سے ہے جو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران 3 شدت پسند اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔علاقے میں موجودشدت پسندوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں