پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کی 3 سالہ پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی3 سالہ پوتی کھیلتے ہوئے سوئمنگ پول میں گر گئی تھی، ننھی زینب کی لاش سوئمنگ پول سے نکال کر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئی۔مولا بخش چانڈیو کے ترجمان نے بتایا کہ گھر میں بچوں کی تفریح کیلئے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے جس میں بچی گری تو پانی میں ڈوب کر خالق حقیقی سے جا ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں