آن لائن کلاسز بلوچستان کے طلباء کے ساتھ ظلم ہے، بی ایس او پجار

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایس او پجار سمجھتی ہے آن لائن کلاسز بلوچستان کے طلباء کے ساتھ زیادتی ہے ایچ ای سی نے بلوچستان کے معروضی،زمینی حقائق کو جان کر بھی آن لائن کلاسز کا اجراء کا اعلان کیا ہم اسے بلوچستان اور بلوچ طلباء کے ساتھ گزشتہ 70 سالہ استحصال کی ایک کھڑی سمجھتے ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ساتھ ہمیشہ یہی ناروا سلوک اپنایا گیا ہے تاکہ بلوچ طلباء کو جان بوجھ کر تعلیم سے دور رکھا جائے۔
مرکزی ترجمان نے کہا ہم ایچ ای سی کی اس جارحانہ فیصلے کیخلاف بھرپور مزاحمت کریں گے اور ملک بھر میں آن لائن کلاسز کیخلاف تحریک کا اعلان کریں گے آن لائن کلاسز کے زریعے طلباء کو مزید استعصالی طبقے کے رحم کرم پر نہیں چھوڑے گے۔
ترجمان نے کہا طلبا کے ساتھ یہ ظلم زوراکی اور ایچ ای سی کی بیمانہ رویہ کیخلاف تمام طلباء گزشتہ ماہ سے سراپا احتجاج ہیں مگر ایچ ای سی اپنے فیصلے پر اٹکا ہوا ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں بلوچستان کے عوام روز شبینہ کے محتاج ہیں اور بلوچستان کے 70 فیصد علاقوں میں نیٹ ورک نہیں اور ان طلباء کے ساتھ یہ ظلم ستم تصور کی جائے گی اور وہ طلباء جو لیپ ٹاپ سمارٹ فون سمیت کئی سہولتوں سے محروم ہیں۔
ترجمان نے آخر میں کہا ایچ ای سی کی اس ظالمانہ رویہ کیخلاف بلوچستان کے تمام طلباء کے ساتھ ہم ہمیشہ کی طرح کھڑے ہیں اور ایچ ای سی کی بیمانہ فیصلے کیخلاف ہم بھر پور تحریک کا اغاز کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں