میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا
سبی (آن لائن) میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ڈاکٹر قادر بخش بلوچ پہلے بھی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلی عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں تفصیلات کے مطابق میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ڈاکٹر قادر بخش بلوچ پہلے بھی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلی عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ڈاکٹر قادر بخش بلوچ انتظامی، تعلیمی، تدریسی اور فیکلٹی امور میں نمایاں مقام رکھتے ہیں جن پر انھیں کئی تعریفی اسناد کے علاوہ سرٹیفکٹ مل چکے ہیں میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کیلئے تین امیدوار کامیاب ہوئےے تھے ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کی اعلی ترین قابلیت کی بنائے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکٹر نے گزشتہ دنوں انکا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے اور کام شروع کرنے پر سبی کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں سمیت تعلیم دوست شخصیات نے خوش آمدید کہتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ کی طرح میر چاکر خان رند یونیورسٹی کیلئے اپنی صلاحیتیں برﺅے کار لائیں گے۔


