کیو ڈی اے کے معامات نجی کمپنی کے حوالے کردیے گئے ہیں، ملازمین کا احتجاج

کوئٹہ (این این آئی) ادارہ ترقیات کوئٹہ اور کیوڈی اے ملازمین اتحاد کے زیراہتمام جمعہ کو کیوڈی اے آفس میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے چیئرمین ملک عبدالوحید ،ڈپٹی چیئرمین ملک محمد جمیل ،ڈپٹی چیئرمین دوئم محمد یونس، فنانس سیکرٹری زیت اللہ کاکڑ، پریس سیکرٹری محمد اعظم شاہوانی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اور ٹاون پلاننگ نے ایک نجی کمپنی کے دفتر کواپنا دفتر بنالیا ہے اور کیوڈی اے کے تمام کام ایک نجی کمپنی کے ساتھ ملکرکئے جارہے ہیں جوکہ محکمہ کو تالا لگانے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کیوڈی اے کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے دیا جائے محکمہ کیوڈی اے اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کا مالک ہے صرف سبزی منڈی سرکی روڈ کی نیلامی سے اربوں روپے کی آمدنی ہوسکتی ہے مگر انتظامیہ کیوڈی اے ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک نجی کمپنی کے ساتھ شراکت کو ترجیح دیکر مالی بحران میں مزیداضافہ کر رہی ہے حکام بالا کے علم میں ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے محکمہ خسارے کا شکار ہے ہرماہ تنخواہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے میڈیکل کی سہولیات ملازمین پر بند کردی گئی ہیں ملازمین کی ترقیاں وقت پرنہیں ہورہی ہیں اسکے علاوہ بھی ملازمین کے مسائل ہیں مگرڈی جی کیوڈی اے اس جانب توجہ نہیں دے رہے اور جب سے وہ ڈی جی تعینات ہوئے ہیں چند دن ہی دفتر ائے ہیں ان حالات میں دفتر کے مالی حالات کیسے ٹھیک ہونگے عوام الناس کوسستی رہائشی و تجارتی اسکیمیں کیسے میسر ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ زیڈ کے بی اورکیوڈی اے کا معاہدہ فوری طورپر منسوخ کیا جائے بصورت دیگر ملازمین سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائی اور نئے ڈی جی کیوڈی اے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں