نوکنڈی، سرحدی علاقے میں انٹری پاس نہ ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں
نوکنڈی (آن لائن) بلوچستان کے سرحدی علاقہ راجے گزر پر ڈیڑھ سو گاڑیاں دو دن سے انٹری پاس نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز وکلینرز سخت طوفانی ہواوں کی وجہ سے میدان میں بھوک وپیاس سے ذلیل وخوار کوئی سننے والا نہیں تفصیلات کے مطابق ایرانی تیل کاروبار سے منسلک نئے اسٹیکرسسٹم کے تحت قانونی طور پر انتظامیہ کے کہنے پر گزشتہ دن ڈیڑھ سو گاڑیاں لوڈ کرنے کے لئے جب راجے گزر پہنچے تو وہاں انہیں اجازت نہ ملنے کی وجہ سے میدان میں پڑاو ڈالنا پڑا شدید ترین ریگستانی میدان جہاں طوفانی ہوائیں بھی پوری آب وتاب سے چل رہی ہے تین سو سے زائد ڈرائیورزوکلینرزکھلے میدان بھوک وپیاس سے سخت مشکلات کاشکار ہیں ڈرائیورز کے مطابق کہ تیل کمیٹی کی جانب سے پرانی گاڑیوں کواسٹیکرسسٹم سے انکاری پر راجے گزر پر ایف سی افسران نے نئے گاڑیوں کو بھی لوڈ کی اجازت نہیں دی ایف سی کی جانب سے یہ موقف سامنے آئی ہے کہ پرانے اورنئی تمام گاڑیوں کواسٹیکر سسٹم کے تحت اجازت دیں گے جبکہ کمیٹی پرانے انٹری شدہ گاڑیوں کواسٹیکرسسٹم پر رازی نہیں ڈی سی چاغی اور ایف سی کمانڈنٹ نوکنڈی سے ڈرائیورزنے اپیل کی ہے کہ سخت ترین موسمی حالات ومشکلات کودیکھتے ہوئے مسئلہ کو حل کریں تاکہ ہم اپنے گھروں کے چولہے جلاسکیں۔


