عام انتخابات میں ووٹ اندراج کیلئے صرف سات 7 دن باقی، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان
کوئٹہ (این این آئی) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2023 میں ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹ ادراج کیلئے صرف سات (7) دن باقی ہیں۔ 13 جولائی 2023 تک ووٹ کی رجسٹریشن اور درستگی کی جا سکے گی۔ آپ کا ووٹ صرف آپ کی آواز ہی نہیں بلکہ آپ کی طاقت ھے۔اپنی طاقت کو رجسٹر کرائیں اور انتخابات میں اس کا استعمال کریں۔8300 پر میسیج میں اپنا شناختی کارڈ نمبر الیکشن کمیشن کو بھیجیں آپ کو فوری معلومات دی جائے گی۔اگر آپ کی طاقت ( ووٹ ) کے کوائف درست نہیں یا ووٹ کا اندراج نہیں تو فوری متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رجوع کریں اور اپنے ووٹ کو رجسٹر یا ووٹ کے کوائف درست کریں۔ واضح رہے کہ ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کے لیئے عام انتخابات سے پہلے یہ آخری موقع ہے۔ لہذا دیر مت کریں کیونکہ دیر کرنے کی صورت میں آپ اپنے حق رائے دہی سے محروم ہوسکتے ہیں۔


