طلباء طالبات کو احتجاج پر مجبور کرنا کورنا وباء کے شکار بنانے کی مترادف ہے, بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے اراکین عتیق بلوچ سلیم بلوچ امیر ثاقی نے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایس او تربت زون کے دوستوں کے جانب سے برائے نام آنلائن کلاسز کے خلاف احتجاج و بھوک ہڑتالی کیمپ انتہائی اہمیت عامل اور حوصلہ افزاء ہے اس وقت تربت سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع برائے نام آنلائن کلاسز سے شدید متاثر ہورہے کیونکہ ایک طرف تو ان علاقوں میں انٹرنیٹ کو سرکاری احکامات کی وجہ سے بند کی گئی ہے دوسری جانب دوردراز کے علاقوں میں موبائل کے کال نیٹ ورک تک موجود نہیں اس سلسلے میں ایچ ای سی کے جانب سے آنلائن کلاسز کا شوشہ اور واویلا صرف رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور فیس بٹورنے کے لئے ہے انہوں نے کہا ہے کورنا وائرس کے سبب لاک ڈاون سے غریب طبقہ انتہائی متاثر ہوا ہے طلباء و طالبات کے یونیورسٹی فیسوں کو ختم کیا جائے جہاں انٹر نیٹ کے مسائل فوری طور پر حل کرکے تعلیمی عمل کو برقراررکھنے کے لئے حکمت عملی مشاورت کے زریعے طے کی جائے اس صورتحال میں آنلائن کلاسز کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا ہےوباء کےپیش نظر طلباء طالبات کو احتجاج پر مجبور کرنا کورنا وباء کے شکار بنانے کی مترادف ہے اسی لئے بی ایس او نے تدابیر کے ساتھ احتجاج کیا انہوں نے مزید کہا ہے اگر احتجاج پر مجبور طلباء و صحت کے حوالے سے نقصان ہوا تو زمہ داری ایچ ای سی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں