ہنگو میں پولیس کا چھاپہ، ٹی ٹی پی کے 4 مطلوب مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
ہنگو (انتخاب نیوز) ہنگو میں پولیس کا پہاڑی علاقے طورا دڑی میں چھاپہ، تخریب کاری، بھتہ گیری میں مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 مشتبہ افراد گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے میں ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب 4 شدت پسند گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان شہریوں کو افغانستان کے نمبر سے کال کرکے بھتا وصول کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ہیوی مشین گن، 4 کلاشنکوف 4 دڈستی بم موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔
Load/Hide Comments


