آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز بارش کی پیشگوئی، بلوچستان میں سیلاب کی وارننگ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش اوربیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ، شما ل مشرقی پنجاب اورسندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 08اور09 جولائی کےدوران موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ ،لاہور، سیالکوٹ، نارووال ،بہاونگر،اوکاڑہ اورزیریں سندھ (ٹھٹھہ،بدین،تھر پارکر، نگر پارکر،اسلام کوٹ،مٹھی،پڈعیدن،چھور،حید رآباد،جامشورواور کراچی) کے نشیبی علاقے زیر آب آنے خدشہ ہے۔ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اوربارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب مَون س±ون کی بارشوں سے دریاﺅں کے بپھرنے کا خدشہ ہے، آئندہ چند روز میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے، دریائے جہلم، چناب اور سندھ میں مختلف مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ ڈیرہ غازیخان ڈویڑن اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی،اور تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیاہے۔ ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہوگئیں،4 فلڈ ریلیف کیمپ اورنو بوٹنگ پوائنٹس قائم کردیے گئے ،لائف سیفٹی جیکٹس،کشتیاں اور بڑی گاڑیاں پہنچا دی گئی ہیں، 20 دیہات کو حساس قرار دے دیاگیا ہے۔ چناب اور راوی کے معاون نالوں کے بھی بپھرنے کا بھی امکان ہے ،پھالیہ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کوٹ ادو اورروجھان شاہ والی کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،مقامی زمیندار اپنی مدد آپ کے تحت کٹاﺅ روکنے اور پ±ل بچانے میں مصروف ہیں۔ ادھرجنوبی وزیرستان کے گومل زام ڈیم میں چودہ ہزار کیوسک کے ریلے کی آمد سےنالے میں بھی طغیانی آگئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے متعدد دیہات کا شہر سےزمینی رابطہ منقطع ہوگئے ہیں،میہڑکاچھو کے ندی نالوں میں طغیانی سے پچاس سے زائد دیہات کادادو، جوہی، بھان سید آباد سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ ڈیرہ غازیخان ڈویڑن، شمالی بلوچستان کے پہاڑی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ کوہاٹ، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان کے چھوٹے دریا بھی بپھر سکتے ہیں۔


