بلوچستان کے عازمین حج کو لیکر دو پروازیں کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچ گئیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پی آئی اے کی پہلی دو حج پروازیں حجاج کرام کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئیں۔ جدہ سے کوئٹہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز آج سے ہوا ، قومی ایئرلائن کی دو پروازوں پی کے 6002 اور پی کے 6004 آج جدہ سے 302 حجاج کرام کو لیکر کوئٹہ پہنچی ہیں۔ رواں برس 8 ہزار سے زائد حجاج کرام نے بلوچستان سے حج کی سعادت حاصل کی۔ مذہبی امور کے حکام اور جنرل منیجر پی آئی اے بلوچستان نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حجاج کا استقبال کیا۔ پی آئی اے آپریشن کے ذریعے 30 جولائی تک حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں