نصیر آباد، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص قتل، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

نصیر آباد (آئی این پی) نصیراباد میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گوٹھ ملوک آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص گل محمد کو قتل کر دیا جبکہ اس کی بیٹی مسماتہ س کو شدید زخمی کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دوسرے واقع کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں عبدالحکیم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں