الیکشن کمیشن نے ایک ماہ تک تمام عدالتی کاروائی معطل کردی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ایک ماہ تک تمام عدالتی کاروائی معطل کردی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطا بق الیکشن کمیشن کے 2ملا زمین میں کورونا کی تشخیص ہو ئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ عدالتی کاروائی ایک ماہ تک بند کردی جا ئے 2ملا زمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ 20ملا زمین کو کورونا کی مشکو ک علا مات پر ٹیسٹ کر ا کے حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ ترجما ن الیکشن کمیشن نے کہا کہ 50فصید ملا زمین گھرپر ہی رئیں گے ماسک کے بغیر کسی کو الیکشن کمیشن داخل ہو نے نہیں دیا جا ئے گا الیکشن کمیشن میں خواتین ملا زمین کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں