پاکستان زرعی شعبہ میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے، شہباز شریف
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شعبہ زراعت میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ روز ہونیوالے زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق سیمینار میں زراعت کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ جی سی سی ممالک خوراک اور زراعت سے متعلق سالانہ 40 ارب ڈالر کی امپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام اسی مقصد کے لئے کیا گیا، جی سی سی ممالک کو اس کونسل کے ذریعے شعبہ زراعت میں سرمایہ کاری پر راغب کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


