قلات میں ریکروٹ ٹریننگ سینٹر کی ٹینکی کی دیوار گرنے سے ٹرینی جاں بحق، دو زخمی

قلات (انتخاب نیوز) قلات ریکروٹ ٹریننگ سینٹر کی ٹینکی کی دیوار گرنے سے ٹرینی جاں بحق اور دو ریکروٹ شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں ٹینکی کی دیوار گرنے سے ٹرینی ضیا الدین جاں بحق اور دو ریکروٹ زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹینکی بغیر سریا اور ناقص میٹریل سے بنائی گئی تھی کئی بار شکایات کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی اور آخر کار حادثے کے باعث ایک جان چلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں