چمن جوڈیشل لاک اپ سے قیدیوں کا فرار، وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کو انکوائری کی منظوری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کی جانب سے 29 جون 2023ءکو جوڈیشل لاک اپ چمن میں فائرنگ کے واقعہ اور قیدیوں کے فرار ہونے سے متعلق ارسال کی جانے والی سمری پر کیس کی حساسیت کے پیش نظر محکمہ کی جانب سے تجویز کردہ چیئرمین، چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) کی سربراہی میں اس معاملے کی انکوائری کرنے کی منظوری دے دی۔ انکوائری میں واقعے کے محرکات اور وجوہات کی مو¿ثر جانچ پڑتال کے بعد سفارشات کی ایک رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


