ژوب ، چھاؤنی پر حملہ، 5 اہلکار جاں بحق، فائرنگ کی زد میں آنے سے کوچ میں سوار خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق
ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک)ژوب میں چھاؤنی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 اہلکار جاں بحق، بلوچستان کے ضلع ژوب میں حکام کے مطابق ایک چھاؤنی پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ حملہ آور بھی مارے گئے، جس کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ کمشنر ژوب ڈویژن سعید عمرانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ راکٹ حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور چار عام شہری زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے پنجاب سے آنے والی کوچ کے زد میں آنے سے فائرنگ سے ایک خاتون سمیت کوچ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے ، زخمی ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ژوب جبکہ کوچ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔


