کیچ، تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کراچی اور اندرون سندھ کے دو رہائشی قتل

کیچ (انتخاب نیوز) کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل۔ اطلاعات کے مطابق کیچ میں تربت کے علاقے جسپر کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کراچی اور سندھ کے دو رہائشی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت استاد نعیم اور نور الٰہی کے نام سے ہوئی۔ لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے پویس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں