افغانستان اور ایران بارڈر پر مافیا نے کاروبار پر قبضہ کرکے غریب سے روزی چھین لی، نیشنل پارٹی
چاغی (آن لائن) نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے پریس ریلیز میں دالبندین زمباد مالکان کی جانب سے تیل کمیٹی کے ناروا سلوک اور غریب زمبادوالوں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ افغانستان اورایران بارڈرز پر جاری کاروبار پر مافیاز نے مکمل قبضہ کرکے غریب خاندانوں سے انکے روزی روٹی چھین لی ہے نت نئی سازشیں کرکے اپنے پشت پر کھڑے پینلز اور اپنے خاندانوں کوزیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے لئے لاچار اور مجبور غریب زمباد مالکان وڈرائیورزکے ساتھ مختلف طریقوں سے کھیل کھیلی جارہی ہے حال ہی میں جو نئے انٹریزہوئے تھے ان میں سے صرف کمیٹی ممبران نے اپنے اور اپنے عزیزوں کوفائدہ پہنچایامگر عام لوگ اس سے تاحال محروم ہیں جوکہ ظلم وناانصافی کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا دوسری جانب صاحب اختیارواقتدار بھی ان ہی کمیٹیوں کے تابع بن کر انکی پشت پنائی کرکے غریب زمباد والوں کوطفل تسلیوں قورکریڈٹ لینے میں مصروف ہے اس لئے زمباد مالکان کے جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ہرقسم کی تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔


