بلوچستان کے ساتھ رواں رکھا جانے والا سلوک انتہائی زیادتی ہے، سینیٹر کہدہ بابر

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ رواں رکھا جانے والا سلوک انتہائی زیادتی ہے ہمیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے ایسی امید نہیں تھی ایک ارب روپے کے منصوبے کیلئے صرف 20کروڑ فنڈز رکھنا پروجیکٹ کو ناکام بنانے کی سازش ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک سال میں مکمل ہونے والا گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے بریک واٹر کے ایک ارب روپے کی پروجیکٹ کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صرف 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اتنا کم فنڈز رکھنا منصوبے کو ناکام بنانے کی ساز ش ہے بلوچستان کے ساتھ اس طرح کا رویہ باعث افسوس اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعت کی حیثیت سے ہمیں حکومت سے اس طرح کی امید نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں