کوئٹہ کے شہری ووٹ کے اندراج، کوائف کی تبدیلی 20 جولائی تک کرسکتے ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی الیکشن کمیشن کوئٹہ عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اب اندراج ووٹ ، اخراج ودرستگی کیلئے آخری تاریخ 20 جولائی 2023 ہے اس سلسلے میں عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے، اگر آپ اپنے ووٹ کا اندراج ، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔اندراج و منتقلی ووٹ کے لیئے فارم نمبر 21استعمال کریں۔اعتراض/اخراج ووٹ کے لیئے فارم نمبر 22استعمال کریں۔کوائف کی درستگی کے لیئےفارم نمبر 23استعمال کریں۔عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں